
مدد گار رضاکارانہ واپسی
اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالنا اور مزید رقم ضائع کرنا بند کریں، ایک نیا آغاز کریں۔
"میں پہلے ہی بہت آگے جا چکا ہوں، اس لیے اب واپس جانا فضول ہو گا.”

نہیں، واپسی کسی بھی مرحلے پر ممکن ہو سکتی ہے!آپ کے سفر کا ہر قدم آپ کی زندگی اور بہبود کے لیے نئے خطرات سے بھر پور ہے اور آپ کو اس سے بھی زیادہ رقم ادا کرنی پڑے گی جتنی آپ اب تک خرچ کر چکے ہیں۔ اگر آپ مزید رقم خرچ کریں تو بھی اس بات کا زیادہ خطرہ ہے کہ آپ اس ملک تک نہیں پہنچ پائیں گے جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔ رضا کارانہ واپسی میں مدد حاصل کر کے آپ اپنے آپ کو ان خطرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں، رقم بچا سکتے ہیں اور بظاہر نہ ختم ہونے والے انتظار میں صرف ہونے والے وقت اور مستقبل کے بارے میں بے یقینی کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ ٹرانزٹ ممالک میں یا رستے میں تارکین وطن کے لیے بہت سے اقدامات اور منصوبے ہیں جو آپ کو وطن واپس جانے میں مدد فراہم کریں گے- اگر آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس ویب سائٹ پر جائیں: مددگار رضاکارانہ واپسی اور ازسرنو انضمام AVRR
"میں واپس نہیں جا سکتا۔ خالی ہاتھ گھر لوٹنے سے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوں گا۔”

نہیں، آپ گھر واپس جا سکتے ہیں، سر اٹھا کر۔ بہت سے ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں جیسے UNHCR ("اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر برائے پناہ گزین") اور IOM ("انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن") رضاکارانہ طور پر واپس آنے والوں کے لیے دوبارہ انضمام کے مختلف پروگرام پیش کرتے ہیں۔دیکھیں مددگار رضاکارانہ واپسی اور ازسرنو انضمام AVRR ۔ وہ آپ کے وطن واپسی کے فضائی سفر کے اخراجات ادا کرتے ہیں اور آپ کو اپنے وطن میں ایک نئی زندگی کا دوبارہ آغاز کرنے کے لیے مشورہ اور مدد (خدمات کی صورت میں اور/یا مالی طور پر) فراہم کرتے ہیں۔ بہت سے واپس جانے والے آپ کے ہم وطن اس تعاون کی وجہ سے کامیاب ہوچکے ہیں۔ یہ آپ کے لیے ایک محفوظ اور بلا خرچ واپسی کا موقع ہے اور اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالے بغیر ایک حقیقی کامیابی کی ممکنہ بنیاد ہے۔
“اچھی اور کامیاب زندگی گزارنے کے لیے یورپ کی طرف غیر قانونی ہجرت کے علاوہ میرے پاس کوئی چارہ نہیں اس لیے میں واپس نہیں جاؤں گا۔”

اس سے بہتر آپشن بھی موجود ہیں۔ ایسے آپشن جن میں یورپ کے سفر میں اپنی جان خطرے میں ڈالنا شامل نہیں ہے – بحیرہ روم میں ایک غیر موزوں سمندری جہاز میں، ایک تنگ، ناکافی ہوادار ٹرانسپورٹر میں یا ٹرک کے فالتو ٹائر کی جگہ کے نیچے ٹکنا۔ راستے کے ہر قدم پر آپ کی حفاظت، صحت اور بہبود کے لیے بہت سے خطرات موجود ہیں۔ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالنا، اپنا وقت، پیسہ اور توانائی ضائع کرنا آپ کی ذاتی کامیابی کا راستہ نہیں ہے – ہوشیار بنیں اور ایک بہتر آپشن کا انتخاب کریں۔
آپ اپنی صلاحیتوں کو مکمل طور پر استعمال کرنے اور اپنے وطن میں اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے مددگار رضاکارانہ واپسی اور دوبارہ انضمام کی پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایک اور اچھا امکان واپس جا کر عراق، افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش میںICMPD ("انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ") کے مائیگرنٹ ریسورس سینٹرز جیسے اداروں سے رابطہ کرنا ہے، جو قانونی ہجرت اور پیشہ ورانہ ترقی اور تعلیم کے امکانات کے بارے میں آپ کے وطن میں مشورہ فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل ویب سائٹس پر جائیں: