
خطرناک راستے ۔ مردہ اور لاپتہ تارکین وطن
"یورپ کی طرف ہجرت آسان ، تیز اور محفوظ ہے۔"

یورپ کی طرف غیر قانونی ہجرت خطرناک اور مشکل ہے۔ آپ اپنے سفر میں تحفظ اور رہنمائی کے لئے بے رحم مجرموں پر انحصار کرتے ہیں۔ آپ مختلف صورتوں میں بد سلوکی اور استحصال کا آسانی سے شکار ہو سکتے ہیں۔ افسوس کہ اس سفر کے دوران بہت سے لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ علاوہ ازیں سفر بذات خود طویل ہے جس میں بے معنی انتظار کے کئی ادوار آتے ہیں جن میں آپ کو علم نہیں ہوتا کہ آپ کہاں ہیں، آپ کے اگلے اقدامات کیا ہوں گے اور آیا کہ آپ کی کوشش کا خاتمہ ہو چکا ہے؟ بہت سے ایسے واقعات بیان کیے گئے ہیں جن کے مطابق لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور اسمگلر ان کے اہل خانہ کو بلیک میل کرتے ہیں۔ اس طرح آپ کے اہل خانہ مزید غریب ہو جائیں گے۔
غیر قانونی نقل مکانی کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی اور اپنے عزیزوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالیں گے۔
”میں نے محفوظ ترین سفر کے لیے بہت زیادہ رقم ادا کی ہے، مجھے کچھ نہیں ہوگا۔“

شاید آپ سوچتے ہوں گے کہ اسمگلر آپ کو کامیابی سے یورپ لے جائیں گے کیونکہ وہ تجربہ کار ہیں ۔ لیکن وہ آپ کو سچ نہیں بتاتے۔ اسمگلر مجرم ہیں ۔ ان کے لیے صرف آپ کا پیسہ اہم ہے۔ اگر آپ یا آپ کے گھر والے ادائیگی نہیں کر سکتے تو آپ کو پیچھے چھوڑ دیا جائے گا یا نقصان پورا کرنے کے لیے آپ کا مختلف طریقوں سے استحصال کیا جائے گا۔ ہر سال ہزاروں افراد غیر قانونی ہجرت کی کوشش کرتے ہوئے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔/p>
“اسمگلر ٹریول ایجنسی کی طرح کا ہی جائز کاروبار کر رہے ہیں۔"

یہ بالکل غلط ہے۔ اگرچہ اسمگلر اپنے آپ کو کاروباری شخصیت، ٹریول ایجنٹ یا اپنے سرگرمیوں کو ٹرانسپورٹ سروس کہلانا پسند کرتے ہیں لیکن وہ غیر قانونی اور بے رحمی سے کام کر تے ہیں۔ وہ صرف اپنے نفع و نقصان کا سوچتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ آپ کی فلاح و بہبود ، صحت یا اپنے جھوٹے وعدے پورا کرنے کی پرواہ نہیں کرتے ۔ وہ آپ سے سفر کے خطرات، حقیقی اخراجات اور آپ کے لیے یورپ میں پائے جانے والے مستقبل کے امکانات اور حقائق کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں۔
اپنا پیسہ ضائع مت کریں، اپنی زندگی کو ان کے رحم و کرم پر مت چھوڑیں!
"صرف سمندر پار سفر خطرناک ہے۔ اس کے بعد کوئی خطرہ نہیں ہے۔"

افسوس کہ یہ بالکل درست نہیں ہے! اگرچہ سمندر کا سفر آپ کو بڑے خطرات سے دوچار کرتا ہے لیکن اس کے بعد کا سفر اتنا ہی خطرناک ہو سکتا ہے۔ اسمگلر لوگوں کو سرحد پار اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نقل و حمل کے غیر محفوظ اور غیر اخلاقی طریقے استعمال کرتے ہیں۔ لوگوں کو اکثر ٹرکوں یا کنٹینروں میں بند کر دیا جاتا ہے جہاں ان کا دم گھٹنے، زیادہ گرمی لگتے یا جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ ہوتا ہے جو افسوس ناک طور پر ان کی موت کا باعث بن سکتا ہے۔ اسمگلر اکثر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں جن میں ہوا کا مناسب گذر نہیں ہوتا اور کھڑکیاں یا اندر لوگوں کے لیے کافی جگہ نہیں ہوتی اور وہ کھانے پینے کے لیے رکے بغیر کئی دنوں تک گاڑی چلاتے رہتے ہیں۔