
سیاسی پناہ سے متعلق غلط تصورات
"سیاسی پناہ کی درخواست سے یورپ کے دروازے کھلیں گے۔"

نہیں۔ پناہ صرف ان افراد کو دی جاتی ہے جوحقیقت میں اورذاتی طورپر اپنے وطن میں ظلم وستم کا شکار ہیں۔ معاشی مسائل مثلا بے روزگاری پناہ کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
کسی شخص کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے پر اسے فوری طور پر اپنے وطن واپس جانا لازمی ہے۔ یورپی حکام کو یہ بتانے کے بعد کہ آپ ان کے ملک میں سیاسی پناہ حاصل کرنا چاہتے ہیں کسی ایک خاص معین ملک میں سیاسی پناہ کے طریقہ کار کا آغاز ہوتا ہے- آپ ملک کا انتخاب نہیں کرسکتے ہیں۔ حکام بہت تیزی سے فیصلہ کرتے ہیں، بہت سے معاملات میں 72 گھنٹوں سے 3 ماہ کے درمیان۔ اس دوران آپ کو ایک محدود علاقے میں رہنا ہوگا۔
""آپ جتنا کم عمر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اتنا ہی آپ کو سیاسی پناہ ملنے کا زیادہ امکان ہے۔

یہ بالکل درست نہیں ہے۔ تمام درخواستوں کو ایک ہی طریقے سے دیکھا جاتا ہے۔ آپ کو صرف اس صورت میں یورپ میں تحفظ مل سکے گا اگر آپ یہ ثابت کرسکیں کہ آپ کو اپنے آبائی ملک میں ذاتی طور پر ظلم و ستم کا حقیقی خطرہ ہے۔ تمام شرائط کی تفصیل کے ساتھ جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور انہیں پورا کرنا لازمی ہے۔ یہی اصول اکیلے کمسن بچوں پر بھی لاگو ہے جن کی یورپ میں کوئی فیملی نہیں ہے۔ یورپی حکام مختلف طبی معائنوں کے ذریعے آپ کی عمر کی بھی مکمل جانچ کریں گے۔
حقیقت یہ ہے کہ کم سن بچوں کو نقل مکانی کی راہ گذر پر بد سلوکی اور استحصال کا خاص طور پر خطرہ رہتا ہے۔
"ایک اچھی کہانی ایجاد کریں۔"

یہ بالکل بھی درست نہیں ہے۔ یورپ میں تحفظ حاصل کرنے کا واحد موقع اپنی اصلی کہانی سنانے سے ملے گا۔ اگر آپ حکام سے جھوٹ بولیں گے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ یورپی حکام بہت تجربہ کار ہیں اور وہ آپ کی کہانی کی کسی بھی تفصیل کو بار بار چیک کریں گے۔ انٹرویو لینے والے افسران اور سرکاری ملازمین افسانوں کو حقائق سے الگ کرنے کی خصوصی تربیت دی جاتی۔
صرف اس صورت میں جب آپ انفرادی ظلم و ستم کی وجہ سے واقعی فرار ہو رہے ہوں تو آپ کو پناہ دی جائے گی اور قیام کی اجازت ہوگی۔
"اگر میں اپنے آپ کو آبائی ملک میں غیر محفوظ محسوس کرتا ہوں تو مجھے پناہ دی جائے گی"

جواب اتنا آسان نہیں ہے۔ سیاسی پناہ کا طریقہ کار پیچیدہ اور مکمل ہے اور اس میں آپ کے آبائی ملک میں آپ کی مخصوص اور انفرادی صورت حال سے متعلق بہت سے عناصر پر غور کیا جائے گا۔ ایسا ہی ایک عنصر آپ کے آبائی ملک کے اندر فرار کے متبادل کا امکان ہے، مثال کے طور پر۔ آپ کو تحفظ صرف اس صورت میں ملے گا جب آپ کو آپ کے آبائی ملک میں ذاتی طور پر ستایا جا رہا ہو (جنیوا کنونشن میں درج وجوہات کی بناء پر) اور اگر پناہ کے متعلقہ حکام کی نظر میں آپ کے ملک میں کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جہاں آپ ظلم و ستم سے محفوظ ہوں گے۔ غربت یا معاشی مسائل آپ کو پناہ دینے کے مثبت فیصلے کا کوئی جواز نہیں ہیں۔ اگر آپ کو تحفظ نہیں ملتا تو آپ کو گھر جانا پڑے گا۔