حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

دس غیر ملکی باشندے رومانیہ منتقل کر دیے گئے
پانچ شامی، چار افغانی اور ایک مراکشی شہریوں کو 17 اگست 2021 کو بخارسٹ میں حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ان غیر ملکیوں کو سیاسی پناہ سے انکار کا حتمی فیصلہ مل چکا تھا.
17 اگست 2021 ء کو آسٹریا سے رومانیہ تک فرنٹیکس (Frontex) کے زیر اہتمام کوویڈ-19 کے خصوصی حفاظتی اقدامات کے تحت ایک چارٹر آپریشن ہوا۔ اس کارروائی کے دوران بخارسٹ میں پانچ شامی اور چار افغان شہریوں اور ایک مراکشی شہری کو رومانیہ کے حکام کے حوالے کیا گیا۔
آسٹریا سے ملک بدر کیے گئے تمام دس افراد غیر ملکی تھے جنہیں سیاسی پناہ سے انکار کا حتمی فیصلہ موصول ہو چکا تھا۔ قانونی بنیاد پر عمل میں لائی گئی جامع جانچ پڑتال کے بعد اس ملک بدری کے جائز ہونے کی تصدیق کی گئی۔ ملک بدر کئے گئے افراد نے مقررہ مدت کے اندر آسٹریا کی سرزمین رضاکارانہ طور پر چھوڑنے کی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی تھی۔