حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

News

خبریں

آسٹریا کی پولیس یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کی نگرانی میں مدد کر رہی ہے۔

اس وقت 100 پولیس اہلکار بین الاقوامی ڈیوٹی پر ہیں۔

2015 میں مہاجرین کے بحران کے بعد سے آسٹریا کی وفاقی وزارت داخلہ نے غیر قانونی ہجرت، سرحد پار جرائم اور مجرمانہ سرگرمیوں کی متعلقہ اقسام سے نمٹنے اور مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

خصوصی طور پر تربیت یافتہ پولیس یونٹ اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فرنٹیکس فورسز اور جعلی دستاویزات کی چیکنک کے لیے افسران کے علاوہ آسٹریا کے پولیس افسران یورپی یونین کی بیرونی سرحد اور نقل مکانی کے راستوں کے ساتھ سرحدوں پر مقامی سرحدی پولیس کو مدد فراہم کرتے ہیں۔ سربیا، شمالی مقدونیہ اور ہنگری میں اور 4 دسمبر 2021 سے مونٹی نیگرو میں بھی آسٹریا کی پولیس کے دستے سرحدوں کی نگرانی اور سرحد پار جرائم کے خلاف جنگ میں ان ممالک کی سرحدی پولیس کی مدد کرتے ہیں۔

پولیس افسران دشوار گذار علاقوں میں چلنے کے قابل گاڑیوں، ڈرون، انفرا ریڈ کیمروں والی گاڑیوں اور دستی انفرا ریڈ کیمروں سے لیس ہیں۔ اس کے علاوہ ہنگری میں ایک تربیت یافتہ کتے کے ساتھ کام کرنے والا پولیس افسر اور ایک تربیت یافتہ کتا تعینات ہیں۔