حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

فرنٹیکس (Frontex) کا البانیہ اور کوسوو کے لیے چارٹر آپریشن
آسٹریا سے دو البانوی اور تین کوسووا شہریوں کو تیرانا اور پرسٹینا کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
17 نومبر 2021 کو جرمنی کی جانب سے البانیہ اور کوسوو کے لیے فرنٹکس کے زیر اہتمام خصوصی حفاظتی اقدامات کے تحت واپسی کا ایک چارٹر آپریشن کیا گیا۔ تیرانا اور پرسٹینا میں مجموعی طور پر 63 افراد کو حکام کے حوالے کیا گیا جن میں آسٹریا سے 2 البانوی اور 3 کوسووا شہری شامل ہیں۔ جرمنی اور آسٹریا کے علاوہ سویڈن نے بھی اس چارٹر آپریشن میں حصہ لیا۔
آسٹریا سے ملک بدر کیے جانے والے تمام پانچ افراد پر غیر ملکی شہری تھے جن کی قانونی کارروائی فیصلہ مسترد ہونے کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکی تھی۔ قانونی بنیاد پر عمل میں لائی گئی جامع جانچ پڑتال کے بعد اس ملک بدری کے جائز ہونے کی تصدیق کی گئی۔
ملک بدر کئے گئے افراد نے مقررہ مدت کے اندر آسٹریا کی سرزمین رضاکارانہ طور پر چھوڑنے کی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی تھی۔ اسی وجہ سے وفاقی محکمہ برائے ہجرت و سیاسی پناہ (BFA) نے غیر ملکیوں کے پولیس ایکٹ کے متعلقہ قواعد کے مطابق اور قانونی بنیاد پر واپسی کی پالیسی کی روح کے مطابق ان کی ملک سے واپسی پر عمل درآمد کروایا تھا۔
اس کے علاوہ آسٹریا سے نکالے گئے افراد میں سے دو نے آسٹریا میں قیام کے دوران جرائم کا ارتکاب کیا اور انہیں مختلف جرائم میں مجرم قرار دیا گیا۔ ان جرائم میں اسلحے کے زور پر ڈکیتی، خطرناک حملہ، ہراسگی، تجارتی چوری اور دستاویزات کی جعلسازی شامل تھا۔
آبائی ممالک کے ساتھ واپسی کے لیے تعاون کے ساتھ ساتھ آسٹریا میں رہائش کے حق نہ رکھنے والے افراد کا آبائی ملک میں دوبارہ داخلہ قانون کی حکمرانی کی بنیاد پر ایک منظم، قابل اعتماد نقل مکانی کے نظام کے بنیادی عنصر کی نمائندگی کرتا ہے۔ اصولی طور پر تمام آبائی ممالک بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے شہریوں کو دوبارہ داخلہ دینے کے پابند ہیں۔ اس سلسلے میں البانیہ کے ساتھ یورپی یونین کا دوبارہ داخلے کا معاہدہ اور کوسوو کے ساتھ دوبارہ داخلے کا دو طرفہ معاہدہ ہے اور دونوں معاہدوں پر اچھے دوطرفہ تعاون کے ساتھ لگاتار بنیادوں پر عمل ہوتا ہے۔
رضاکارانہ روانگی کو متعلقہ یورپی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بھی ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے اور اس کے مطابق وزارت داخلہ رضاکارانہ واپسی اور دوبارہ انضمام کے لیے بہت سے اقدامات کے ذریعے مدد دیتی ہے ۔ اس وقت واپسی کی اضافی مدد کے ساتھ محدود مدت کے لیے خصوصی پیشکش موجود ہے (مزید معلومات کے لیے دیکھیں www.returnfromaustria.at)۔
غیر ملکیوں سے متعلق قانون سازی کی اپنی بنیادی ذمہ داری میں وفاقی وزارت داخلہ یورپی یونین اور بین الاقوامی سطح پر شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے کو بھی برقرار رکھتی ہے اور مربوط واپسی کے عمل کو ممکن بنانے میں باہمی تعاون کا استعمال کرتی ہے۔ کووڈ-19 کی وبا پر قابو پانے کے لیے واپسی کے تمام آپریشنز میں واپس جانے والوں اور ہمراہی اہلکاروں کے لیے حفاظتی اقدامات مسلسل اور مستقبل کے حوالے سے قابل اطلاق قومی، یورپی اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ڈھالے گئے ہیں (بشمول حفظان صحت کے اقدامات، سیٹوں پر بیٹھنے کا طریقہ کار، کووڈ-19 ٹیسٹنگ وغیرہ)۔