حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

آسٹریا نے رومانیہ اور بلغاریہ کے لیے ڈبلن چارٹر واپسی آپریشن کا اہتمام کیا
ڈبلن III ریگولیشن کے تحت 10 افراد کو رومانیہ اور بلغاریہ منتقل کیا گیا
17 فروری 2022 کو آسٹریا کے زیر اہتمام رومانیہ اور بلغاریہ کے لئے ڈبلن چارٹر واپسی آپریشن ہوا۔ اس دوران مجموعی طور پر 10 افراد میں سے 8 کو رومانیہ اور 2 کو بلغاریہ منتقل کیا گیا۔ واپس بھیجے گئے افراد میں 3 افغانی، 2 تیونسی، 1 مصری، 1 بھارتی، 1 مراکشی اور 1 بنگلہ دیشی کے علاواہ ایک بے وطن شخص بھی شامل ہے۔
ڈبلن III ریگولیشن کا مقصد اس بات کا تعین کرنا ہے کہ یورپی یونین کا کون سا رکن ملک پناہ کی درخواست کی جانچ پڑتال کا ذمہ دار ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بین الاقوامی تحفظ کے لئے ہر درخواست پر ذمہ دار رکن ریاست کے ذریعہ تیزی سے کارروائی کی جاسکتی ہے اور یہ کہ یورپی یونین میں تحفظ کا جائزہ صرف ایک بار لیا جاتا ہے۔