حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

آسٹریا نے پاکستان واپسی کے لیے فرنٹیکس چارٹر آپریشن میں حصہ لیا
آسٹریا سے دو پاکستانی شہریوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا
فرنٹیکس کے تعاون سے چارٹرکے ذریعے پاکستان واپسی کے آپریشن کے دوران آسٹریا سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانی شہریوں کو 26 اپریل 2022 کو اسلام آباد میں حکام کے حوالے کیا گیا۔ اس میں آسٹریا اور جرمنی کے علاوہ قبرص نے بھی شرکت کی۔ مجموعی طور پر 38 پاکستانی شہریوں کو ان کے آبائی وطن واپس بھیج دیا گیا۔
آسٹریا سے واپس آنے والے تمام افراد کی پناہ کی درخواستوں کا قانون کی حکمرانی پر مبنی طریقہ کار میں جامع جائزہ لیا گیا اور سیاسی پناہ کا طریقہ کار منفی فیصلے کے نتجے کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ پاکستانی شہریوں کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواستوں کو منظور کرنے کی شرح اس وقت بہت کم ہے: 2021 میں وفاقی دفتربرائے ہجرت اور پناہ (بی ایف اے) نے صرف 2 فیصد کیسز میں تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ پناہ کی درخواستیں منظور ہونے کی کم شرح کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کے لیے فاسٹ ٹریک طریقہ کار (27 دن کی طریقہ کار کی اوسط مدت) اور تیز رفتار طریقہ کار (72 گھنٹوں کے اندر پہلے مرحلے کا فیصلہ) عمل میں لایا جاتا ہے۔