حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

News

خبریں

441 انسانی اسمگلر گرفتار

انسانی اسمگلنگ پر 2021 کی رپورٹ

2021 میں آسٹریا کے وفاقی علاقے میں 41612 افراد پکڑے گئے جو پچھلے سال (2020: 21641) کے مقابلے میں 92 فیصد زیادہ ہے۔ پولیس اسی عرصے میں 441 انسانی اسمگلروں کو پکڑنے میں کامیاب رہی جو گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے (2020: 311)۔ 2020 کے مقابلے میں پکڑے گئے افراد کی قومیت میں تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں: جن ممالک میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ان میں شام (12276)، افغانستان (6239)، پاکستان (1351) اور مراکش (1791) شامل ہیں۔

2021 میں پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے 38 اورجبری جسم فروشی کے تناظر میں بین الاقوامی اسمگلنگ کے 31 مشتبہ ملزمان کی شناخت بھی کی۔ انسانی اسمگلنگ کے 75 اور بین الاقوامی جبری جسم فروشی کے 44 متاثرین کو رہا کروایا گیا۔

یکم دسمبر 2021 کو آسٹریا کی کرمنل انٹیلی جنس سروس میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں مہارت رکھنے والا ایک محکمہ تشکیل دیا گیا تھا جو تمام صلاحیتوں کو ایک ہی جگہ جمع کرتا ہے۔ اس شعبے میں 50 ماہرین شامل ہیں۔ اس میں بین الاقوامی خاص طور پر مغربی بلقان میں تعاون مرکزی اہمیت کا حامل ہے.