حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

موقعے پر امداد: افغانستان کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سات ملین یورو کی امداد
تباہ کن زلزلے کے بعد آسٹریا کی حکومت امدادی تنظیموں کی موقعے پر مدد کر رہی ہے
افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آسٹریا کی حکومت نے فارن ڈیزاسٹر فنڈ (AKF) سے افغانستان اور آس پاس کے علاقوں میں امدادی تنظیموں کے لیے سات ملین یورو فراہم کیے ہیں۔ اس سے افغانستان کے اندر بے گھر ہونے والے افراد اور آبائی وطن کے نزدیک افغان پناہ گزینوں کے لئے موثر مدد کو یقینی بنایا جاسکے گا اور یورپ کی طرف بین العلاقائی نقل و حرکت کو روکنے میں مدد ملے گی۔
امدادی رقوم براہ راست امدادی تنظیموں کو منتقل کی جائیں گی تاکہ طالبان حکومت کی جانب سے اس کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ اس تناظر میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کے دفتر کو چار ملین یورو، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ھلال احمر سوسائٹی(IFRC) کو ایک ملین یورو اور افغانستان میں آسٹریا کی امدادی تنظیموں کو دو ملین یورو موصول ہوئے ہیں۔