حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے آسٹریا کی ہنگامی امداد
پاکستانی آبادی کی شدید ہنگامی صورتحال کے فوری ردعمل کے طور پر وفاقی حکومت نے پاکستان میں سیلاب کی آفت سے نمٹنے کے لئے فارن ڈیزاسٹر فنڈ (اے کے ایف) میں سے بیس لاکھ یورو کی ادائیگی کا فیصلہ کیا۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (UNHCR) اور ریڈ کراس اور حلال احمر کی تنظیموں کی بین الاقوامی فیڈریشن (IFRK) کو ان کی امدادی سرگرمیوں کے لیے دس دس لاکھ یورو فراہم کیے جائیں گے۔
بڑے پیمانے پر سیلاب نے بہت کم وقت میں ہزاروں لوگوں کی جان لے لی تھی۔ پاکستانی حکومت کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے تین کروڑ سے زائد افراد متاثر اور بے گھر ہو گئے ہیں۔ پچاس لاکھ سے زائد افراد شدید انسانی ہنگامی صورتحال کا شکار ہیں۔ اس کے نتیجے میں پاکستان نے قومی ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا تھا اور بین الاقوامی امداد کی درخواست کی تھی۔ فراہم کردہ فنڈز کو مختلف شعبوں مثلا خوراک کی فراہمی کی یقینی، زرعی شعبے میں ہنگامی امداد، پناہ گاہیں، بنیادی صحت کی دیکھ بھال وغیرہ میں زندگی بچانے والی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔