حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

انسانی اسمگلنگ کے جرم کے خلاف اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رکھے جائیں گے
ایک انسانی اسمگلنگ کے حادثے کے بعد اسمگلروں کے خلاف کاروائی مسلسل جاری رکھی جائے گی۔
وزیرداخلہ Karner کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلروں کے خلاف پرعزم کاروائی کا مطلب انسانی زندگی کا تحفظ ہے ۔
انسانی اسمگلنگ کے خلاف کوششوں کے دوران سال کے آغاز سے اب تک آسٹریا میں 391 اسمگلر گرفتارگرفتار کیے جا چکے ہیں جو کہ پچھلے سال کی نسبت بہت زیادہ اضافہ ہے۔
یہ کامیابیاں ہر سطح پر-- سرحدی کنٹرول سے لے کر حکمت عملی کے تجزیے تک -- غیرملکی اور کریمنل پولیس کے کام کا نتیجہ ہیں۔ غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کے علاوہ آسٹریا متعدد بین الاقوامی طریقہ ہائے کار پر بھی عمل پیرا ہے۔ ان میں مثال کے طور پر بلقان ریاستوں سمیت بیرون ملک پولیس حکام کے ساتھ باہمی روابط شامل ہیں۔ ہنگری کے ساتھ بھی موثر تعاون موجود ہے جس میں ایک مضبوط آسٹرین پولیس دستہ اور جدید ترین ٹیکنالوجی سرحدوں کی حفاظت میں مدد گار ہے۔