حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

آسٹریا نے ڈبلن ضابطے کے تحت رومانیہ اور بلغاریہ کو خصوصی پرواز سے واپسی کا انتظام کیا
ڈبلن 3 ضابطے کے تحت 7 افراد کو رومانیہ اور بلغاریہ منتقل کیا گیا
آسٹریا کے زیر اہتمام رومانیہ اور بلغاریہ کے لئے ڈبلن کے تحت خصوصی پرواز میں کل 7 افراد میں سے 5 کو رومانیہ اور 2 کو بلغاریہ ڈبلن ضابطہ 3 کے تحت 16 نومبر 2022 کو منتقل کیا گیا۔ واپس بھیجے گئے افراد میں 5 ہندوستانی اور 2 افغان شہری شامل ہیں۔
پورے عمل کے دوران اعلی ترین معیار کو برقرار رکھا گیا تھا۔ وطن واپسی کے وقت جہاز میں انسانی حقوق کے دو مبصرین، ایک ڈاکٹر، دو طبی معاونین اور دو مترجم سوار تھے۔
ڈبلن 3 ضابطے کا مقصد اس بات کا تعین کرنا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک میں سے کونسا ملک سیاسی پناہ کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کا ذمے دار ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بین الاقوامی تحفظ کے لئے ہر درخواست پراصل میں ذمہ دار رکن ریاست تیزی سے کارروائی کر سکے اور یورپی یونین میں تحفظ کی جانچ پڑتال صرف ایک بارہو سکے ۔