حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

اٹلی میں کشتی کا المناک حادثہ
اٹلی کے ساحل پر 60 سے زائد تارکینِ وطن ڈوب گئے۔
اٹلی کے جنوبی ساحل پر کشتی کے حادثے میں 60 سے زائد تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ درجنوں مزید افراد لاپتہ ہیں۔
ماہی گیری کے لیے مخصوص یہ کشتی جس پر بہت سے تارکینِ وطن سوار تھے، المناک حادثے سے چند روز قبل ترکی کے شہر ازمیر سے روانہ ہوئی تھی۔ طوفانی موسم میں کشتی ساحل سے چند میٹر دور ایک چٹان سے ٹکرا گئی اور ڈوب گئی۔
حالیہ برسوں میں ہزاروں تارکینِ وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔