حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

آسٹریا نے عراقی اشخاص کو جلاوطن کر دیا
فیڈرل آفس فار امیگریشن اینڈ اسائلم نے دو سزا یافتہ عراقیوں، 28 سالہ شخص اور اس کے 30 سالہ کزن کو 14 اور 15 اپریل 2023 کو ملک بدر کر کے اُن کے آبائی ملک واپس بھیج دیا۔
ایک 28 سالہ عراقی شخص کو 15 اور 16 اپریل کی درمیانی سب کو ایک محافظ کے ہمراہ مقررہ پرواز کے ذریعے بغداد بھیج دیا گیا۔ یہ شخص ہجرت کے بحران کے پس منظر میں ستمبر 2015 میں آسٹریا پہنچا تھا۔ اُس کی جانب سے دی گئی پناہ کی درخواست، مارچ 2018 میں مسترد کر دی گئی تھی۔ 2020 میں اسے "دہشت گرد تنظیم میں شمولیت" اور "دہشت گردانہ جرائم کے ارتکاب پر اُکسانے اور دہشت گردی کے جرائم کو نظر انداز کرنے" کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی، جس کے بعد سے وہ اپنی سزا پوری کر رہا تھا۔
اس شخص کے 30 سالہ کزن کو 14 اپریل کو بغداد روانہ کیا گیا تھا۔ وہ بھی آسٹریا میں سزا یافتہ رہا ہے۔
واپسی کی یہ کارروائیاں آسٹریا اور عراقی حکام کے مابین حال ہی میں نمایاں طور پر بہتر تعاون کا نتیجہ ہیں۔ عراق کے لیے مزید ملک بدری کا منصوبہ ہے۔