حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

پاکستان کے سب سے زیادہ عدم تحفظ کے شکار افراد کے لیے یورپی یونین کی جانب سے 1 کروڑ 65 لاکھ یورو کی انسان دوست امداد
کمیشن نے پاکستان میں تنازعات اور موسمیاتی آفات سے متاثرہ عدم تحفظ کا شکار افراد کی مدد کے لیے 1 کروڑ 65 لاکھ یورو کی رقم مختص کی ہے۔
1 کروڑ 50 لاکھ یورو سے افغان مہاجرین اور اُن کی میزبان برادریوں کو خوراک کی امداد، پناہ گاہ، صاف پانی، صحت و صفائی کی خدمات اور امداد فراہم کرنے والی انسانی تنظیموں کی معاونت کی جائے گی۔ بقیہ 15 لاکھ یورو آفات کی تیاری کے اقدامات کے لیے وقف کیے جائیں گے جس کا مقصد موسمیاتی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت کو فروغ دینا، مقامی حکام کے ساتھ ہم آہنگی کو بڑھانا اور ہنگامی صورتحال کے ردعمل کو بہتر بنانا ہے۔
یورپ نے پاکستان میں 2022 کے موسمِ گرما میں آنے والے تباہ کُن سیلاب کے ردِعمل میں یورپ کے شہریوں کے تحفظ کے میکانزم کے ذریعے رُکن ممالک سے انسان دوست امداد اور مربوط معاونت کی مد میں 3 کروڑ یورو بھی اکٹھا کئے ہیں۔