حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

فرنٹیکس کی زیر قیادت آپریشن میں 100 سے زائد انسانی سمگلر گرفتار
23 جون سے لے کر 3 جولائی تک، یورپی بارڈر اور کوسٹ گارڈ کی ایجنسی، فرنٹیکس نے آسٹریا کے حکام کے ساتھ مل کر وسطی اور جنوبی مشرقی یورپ میں سنگین اور منظم سرحد پار جرائم کے خلاف ایک بین الاقوامی آپریشن کی قیادت کی۔
جوائنٹ ایکشن ڈیز (JAD) ڈینیوب 8 کے نام سے منسوب یہ آپریشن، تارکینِ وطن کی اسمگلنگ، انسانوں کی اسمگلنگ اور دستاویزی فراڈ کے خلاف محاز پر مرکوز ہے۔
صرف ایک ہفتے کے دوران، آپریشن نے اہم نتائج حاصل کیے اور شریک حکام 108 سمگلروں کو گرفتار کرنے اور انسانوں کی سمگلنگ کے دو معاملات کی نشاندہی کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ، 115 جعلی دستاویزات کا پتہ چلایا گیا، اور 25 چوری شدہ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ مجموعی طور پر، تقریباً 6 کروڑ 50 لاکھ سرحدی جانچیں انجام دی گئیں۔