حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

News

خبریں

اٹلی کے لامپیڈوسا جزیرے کے قریب کشتی کے حادثے میں 41 تارکین وطن جاں بحق ہو گئے

لامپیڈوسا کے ساحل پر ایک نیا سانحہ پیش آیا ہے۔ زندہ بچ جانے والوں نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب کشتی کے حادثے میں اکتالیس تارکین وطن جاح بحق ہو گئے ہیں۔

چار زندہ بچ جانے والوں کو، جن میں تین مرد اور ایک عورت شامل تھے، مالٹی کے ایک کارگو جہاز نے بچا لیا اور اطالوی کوسٹ گارڈ اُنہیں لامپیڈوسا لے گئے۔ زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ کشتی، جو تقریباً 7 میٹر لمبی تھی، گزشتہ ہفتے جمعرات کو سفیکس سے روانہ ہوئی، لیکن ایک بڑی لہر کی زد میں آنے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی ڈوب گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ کوئی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے۔

بحیرہ روم کراسنگ دنیا کے اُن خطرناک ترین راستوں میں سے ایک ہے جہاں سے تارکینِ وطن گزرتے ہیں۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2014 سے لے کر اب تک تقریباً 28,000 افراد خطرناک سمندری سفر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لاپتہ ہو چکے ہیں۔