حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

آسٹریا نے ڈبلن چارٹر کے تحت بلغاریہ کے راستے وطن واپسی کے آپریشن کا اہتمام کیا
ڈبلن III ضابطہ کے تحت 5 افراد کو بلغاریہ منتقل کر دیا گیا
ٓسٹریا کی جانب سے منظم کردہ ڈبلن چارٹر کے تحت بلغاریہ کے راستے وطن واپسی کے آپریشن کے دوران اس سال، 4 اکتوبر 2023 کو ڈبلن III ضابطہ کے مطابق 5 افراد کو منتقل کیا گیا۔ واپس روانہ کیے گئے افراد میں 3 شامی اور 2 افغان باشندے شامل تھے۔ پوری کارروائی کے دوران اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھے گئے۔
چارٹر کے تحت واپسی کے عمل کے علاوہ، طے شدہ پروازوں کے ذریعے بھی باقاعدہ منتقلیاں ہوتی ہیں۔ اگست 2023 کےاختتام تک، ڈبلن چارٹر کے تحت کُل 65 افراد کو بلغاریہ منتقل کیا گیا – جو کہ گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنی تعداد تھی۔
ڈبلن III ضابطے کا مقصد رُکن ریاستوں کے درمیان بین الاقوامی تحفظ کی درخواستوں کے جائزے کی ذمہ داری کا تعین کرنا ہے اور یہ یورپی یونین کے تمام رُکن ممالک کے ساتھ ساتھ سوئٹزرلینڈ، لیچٹنسٹائن، ناروے اور آئس لینڈ میں بھی قابلِ اطلاق ہے۔