حقائق کی جانچ کریں - غیر قانونی ہجرت سے متعلق سچ

خبریں

2023 میں وطن واپسیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
آسٹریا سے پناہ گزینوں کی روانگی کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس کی نسبت، 2023 میں 25 فیصد زیادہ وطن واپسیاں ہوئیں، جبکہ پناہ کی درخواستوں میں تقریباً 50 فیصد کمی واقع ہوئی۔
2023 میں، آسٹریا میں بین الاقوامی تحفظ کی درخواست جمع کروانے کے بعد ملک چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ جنوری سے لے کر اکتوبر کے اختتام تک، 10,478 واپسیوں پر عملدامد کیا گیا جن میں سے 5,496 (52 فیصد) رضاکارانہ اور 4,982 (48 فیصد) جبری روانگیاں شامل تھیں۔ گزشتہ برس کی نسبت، واپسیوں میں یہ اضافہ 25 فیصد ہے، جبکہ 2023 میں پناہ کی درخواستوں میں تقریباً 50 فیصد کمی واقع ہوئی۔ گزشتہ سال (2022) میں، جنوری سے لے کر اکتوبر کے اختتام تک 8,403 افراد کو واپس روانہ کیا گیا تھا۔
ملک سے جبری طور پر واپس روانہ کیے جانے والے 45 فیصد سے زیادہ افراد پر فردِ جرم عائد ہوئی تھی۔ وفاقی دفتر برائے تارکین وطن و پناہ (BFA) ملک سے واپس روانگی کی تعداد بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ نومبر کے پہلے دو ہفتوں میں، متعدد افراد وطن واپس روانہ ہوئے جبکہ چھ افراد کی واپسی چارٹر کے تحت عمل میں لائی گئی۔ 2023 میں، ڈبلن چارٹر کے تحت دس افراد کو بلغاریہ، سات کو رومانیہ اور سات کو کروشیا روانہ کیا جا چکا ہے۔